ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پی ایچ ایف کے الزامات حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (19 فروری 2026): پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے الزامات کو حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

پی ایس بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی ایچ پرولیگ میں شرکت کیلیے مالی ذمہ داریاں بروقت ادا کی گئیں، ویزا درخواستیں تاخیر اور غلط معلومات کے ساتھ جمع کروانے سے ٹیم کی 2 فروری روانگی منسوخ ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ کی مداخلت کے بعد ٹیم 5 فروری کو روانہ ہو کر 7 فروری کو ہوبارٹ پہنچی، پی ایس بی نے 27.1 ملین روپے ایئر ٹکٹ جبکہ 9.7 ملین روپے اضافی اخراجات بھی ادا کیے، ڈبل ٹری بائی ہلٹن میں قیام کیلیے 49280 آسٹریلوی ڈالر بطور ایڈوائس دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایچ ایف کے صدر عہدے سے مستعفی

پی ایس بی کے مطابق ہر کھلاڑی کو 1610 امریکی ڈالر ڈیلی الاؤنس اور 3 ہزار امریکی ڈالر متفرق اخراجات کیلیے جاری کیے گئے، ہاکی فیڈریشن نے پرولیگ کیلیے 35 کروڑ روپے مانگے جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے 25 کروڑ دیے، بقایہ فنڈز کا انتظام فیڈریشن کی آئینی ذمہ داری تھا تفصیلی پلان بھی جمع نہیں کروایا گیا تھا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ سابقہ فنڈز کا مکمل حساب نہ دینے تک پی ایچ ایف کی براہ راست فنڈنگ روکی جائے گی۔

پی ایس بی نے کہا کہ یہ ایونٹ مینجمنٹ اور لاجسٹکس نیشنل فیڈریشن کی بنیادی ذمہ داری ہے، مصر ورلڈ کپ کوالیفائر کیلیے تاحال کھلاڑیوں کی فہرست اور این او سی جمع نہیں کروائے گئے، قومی ٹیم کے مفاد، شفافیت اور احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں