The news is by your side.

Advertisement

کراچی: خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والا ملزم

کراچی : پولیس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، معلومات پرپتہ چلا جعلی کانسٹیبل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم اوراس کےبھائی کو گارڈن سےگرفتارکیاگیا اور ملزم الطاف کےقبضےسےجعلی پولیس کارڈ بھی برآمد ہوا۔

سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزپولیوٹیم اپنی مہم میں مصروف تھی کہ 2 افرادنے پولیو ٹیم سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔

پولیس حکام نے بتایا ملزمان نے ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پرمامورپولیس سےبھی بدتمیزی کی جبکہ ملزم الطاف نےخودکو پولیس سیکیورٹی 2 کا ملازم ظاہر کیا۔

ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ پولیس سیکیورٹی 2سےمعلومات پرپتہ چلا جعلی کانسٹیبل ہے، ملزم کوگرفتارکرکے مزیدتفتیش کاعمل جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں