بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(25 لاہور 2026): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے ٹورنامنٹ کے 11ویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’کھلیں گے بیٹ پہ‘ ریلیز کر دیا ہے۔

پی ایس ایل کا 11واں سیزن 26 مارچ سے شروع ہو کر 3 مئی تک جاری رہے گا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ لیگ میں پہلی بار شامل ہونے والی ٹیم ‘حیدرآباد کنگز مین’ سے ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سال پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

اس سال کا ترانہ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے، ان کے ساتھ سبری سسٹرز (انعم اور ثمن) نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

ان کے ہمراہ معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ابھرتی ہوئی ریپ اسٹار دانیا کنول بھی شامل ہیں۔ عاطف اسلم 2022 کے ترانے ’آگے دیکھ‘ کے بعد دوسری بار پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں، جبکہ آئمہ بیگ کا یہ چوتھا پی ایس ایل ترانہ ہے۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے اس موقع پر کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی سب سے دلچسپ اور مسابقتی ٹی 20 لیگز میں سے ایک بن کر ابھری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیزن 11 کا ترانہ لیگ کے ارتقاء اور اس کے پراعتماد مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے، جو کھلاڑیوں اور مداحوں کی نئی نسل کو متاثر کرنے کے لیے تیار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں