اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11 نیلامی: ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کا حصہ برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (11 فروری 2026): پی ایس ایل 11 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کا حصہ برقرار جب کہ سلمان آغا اور محمد اعظم بھی حصہ بن گئے۔

لاہور میں ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی پہلی بار نیلامی کی جا رہی ہے۔ ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 11 میں بھی کراچی کنگز کی جانب سے کھیلیں گے۔

 

پی ایس ایل کی سب سے مقبول لیگ نے پک ون میں کانٹے دار مقابلے کے بعد ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے کی بولی دے کر اپنی ٹیم میں برقرار رکھا۔

 

وکٹ کیپر بیٹر محمد اعظم کو کراچی کنگز پک 2 میں 3 کروڑ 25 لاکھ کی بولی دے کر خریدا جب کہ قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا بھی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔ انہیں 5 کروڑ 85 لاکھ کی بولی دے کر ٹیم میں شامل کیا گیا۔

 

کراچی کنگز کی گولڈ، ڈائمنڈ، پلاٹینیم کیٹیگری میں کون کون شامل؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں