لاہور (11 فروری 2026): سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اظہر محمود کو ایک اور نئی جاب مل گئی ہے۔
کئی سال تک پاکستان ٹیم میں کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نئی جاب مل گئی ہے اور انہیں پی ایس ایل 11 کے لیے فرنچائز پشاور زلمی نے ٹیم کا اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
اظہر محمود کی تقرری پر پشاور زلمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اظہر محمود قومی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں ان کے مضبوط کرکٹنگ پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بولنگ لائن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کا بین الاقوامی اور مقامی سطح پر وسیع تجربہ ہمارے کوچنگ اسٹاف کے لیے بہترین انتخاب ہے اور ہماری بولنگ لائن آئندہ سیزن کے لیے عالمی معیار کا کردار ادا کرے گی۔
We are thrilled to welcome @AzharMahmood11 as Peshawar Zalmi’s & for #HBLPSL 11.
He will be taking on a dual role this season, bringing his vast international, domestic, and PSL experience to strengthen the squad ⚡… pic.twitter.com/H2fHvOXSOv
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) February 10, 2026
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


