اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11، پہلا میچ آج لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ آج دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں مگر اس بار میچز ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ پر ہی دیکھے جاسکیں گے۔

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کیلیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 11 نے ٹورنامنٹ کے گیارہویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’کھلیں گے بیٹ پہ‘ بھی ریلیز کر دیا ہے۔

اس سال کا ترانہ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے، ان کے ساتھ سبری سسٹرز (انعم اور ثمن) نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ان کے ہمراہ معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ابھرتی ہوئی ریپ اسٹار دانیا کنول بھی شامل ہیں۔ عاطف اسلم 2022 کے ترانے ’آگے دیکھ‘ کے بعد دوسری بار پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں، جبکہ آئمہ بیگ کا یہ چوتھا پی ایس ایل ترانہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں