پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز نے آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کو کپتان برقرار رکھا ہے۔
کراچی کنگز نے کپتان کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ ان کی صلاحیت پر فرنچائز کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
The announcement you’ve all been waiting for 😍
The leader, the legend, the King, David Warner returns as captain, ready to take the #KingsSquad to new heights in the upcoming season of the #HBLPSL 💙❤ pic.twitter.com/C0HMXmrw4U
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) March 10, 2026
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے آکشن میں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو ٹیم کا پھر حصہ بنایا۔
نیلامی کی تقریب کے اختتام پر پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر حیدر اظہر نے کہا کہ وہ 18 رکنی اسکواڈ سے مطمئن ہیں۔
یہ پڑھیں: کراچی کنگز نے کن کھلاڑیوں کو منتخب کیا؟
ڈائریکٹر کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر ہماری پہلی ترجیح تھے اور سوچ رکھا تھا کہ ان کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
حیدر اظہر نے مزید کہا کہ سلمان علی آغا اور ایڈم زیمپا کو منتخب کر کے بہت خوش ہیں۔ جب کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے اعظم خان اور میر حمزہ کی شمولیت کی بھی خوشی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


