بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11: نئی ٹیم ’’سیالکوٹ‘‘ کا مکمل نام کیا ہوگا؟ پردہ ہٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (21 جنوری 2026): پی ایس ایل کے 11 ویں سیزن میں دو نئی ٹیمیں بھی شامل ہیں سیالکوٹ کا مکمل نام کیا ہوگا اس کا اعلان ہو گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا 11 واں سیزن رواں برس مارچ، اپریل میں کھیلا جائے گا اور پہلی بار 8 ٹیمیں اس میں شرکت کریں گی۔

گزشتہ دنوں دو نئی فرنچائز کی نیلامی میں کامیاب بولی دہندگان نے اپنی ٹیموں کے ابتدائی نام حیدرآباد اور سیالکوٹ منتخب کیے تھے اور جلد اس کا مکمل نام بتانے کا اعلان کیا تھا۔

اب پی ایس ایل کی آٹھویں اور سب سے مہنگی ٹیم سیالکوٹ کے مکمل نام سے پردہ ہٹ گیا ہے اور فرنچائز کے مالک حمزہ مجید نے شریک مالک کامل خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ٹیم کے مکمل نام کا اعلان کیا اور اس کو اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے۔

حمزہ مجید کے مطابق سیالکوٹ کی ٹیم پی ایس ایل 11 میں ’’سیالکوٹ اسٹالینز‘‘ کے تاریخی اور مقبول نام کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اسٹالینز‘ صرف ایک نام نہیں بلکہ سیالکوٹ کی کرکٹ کی پہچان اور ایک عظیم تاریخ کا عنوان ہے۔

 

حمزہ مجید نے واضح کیا کہ او زی گروپ ٹیم کے لوگو، کٹ اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے جلد ہی بڑے سرپرائزز دے گا۔

واضح رہے کہ حمزہ مجید نے رواں ماہ کے آغاز میں اسلام آباد میں منعقدہ پر وقار تقریب میں پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم سیالکوٹ کو ریکارڈ 185 کروڑ کی کامیاب بولی دے کر خریدا تھا جب کہ حیدرآباد کی ٹیم 175 کروڑ میں نیلام ہوئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں