منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11: نئی فرنچائز حیدرآباد کا کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے پہلے سیزن سے قبل آکشن سے پہلے برقرار رکھے گئے اور براہِ راست سائن کیے گئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلاڑیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے صائم ایوب، عثمان خان، معاذ صداقت اور عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

صائم ایوب، جو اس سے قبل پشاور زلمی کا حصہ تھے، کو پلاٹینم کیٹیگری میں 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے، جس کے بعد وہ رواں سیزن کے مہنگے ترین پاکستانی کھلاڑی بن کر سامنے آئے ہیں۔

عاکف جاوید کو گولڈ کیٹیگری میں 1 کروڑ 96 لاکھ روپے اور معاذ صداقت کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عثمان خان کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے میں سائن کیا گیا ہے۔

فرنچائز نے آسٹریلیا کے معروف بیٹر مارنس لبوشینے کو بھی براہِ راست سائن کر لیا ہے، جو آئندہ ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں جلوہ گر ہوں گے۔

واضح رہے کہ نئی ٹیم نے ابھی تک اپنے باضابطہ نام کا اعلان نہیں کیا ہے، تاہم فرنچائز کی باقاعدہ لانچ تقریب کل حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں