پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز لگاتار چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ حیدرآباد کنگزمین نے بھی انہیں 5 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔
حیدرآباد کنگزمین کے حنین شاہ کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
View this post on Instagram
کنگزمین نے 122 رنز کا ہدف 21 گیند پہلے حاصل کرلیا۔
View this post on Instagram
عرفان خان نیازی نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان لبوشین اور کوشال پریرا 32، 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 121 رنز بنائے اور حیدرآباد کنگزمین کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ میں آج دن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدِ مقابل ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 23ویں میچ میں ایونٹ کی اب تک کی ناقابلِ شکست ٹیم پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی ہرا دیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


