کراچی(12 فروری 2026): پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 11 میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران ‘ان سولڈ’ کیٹیگری میں منتخب ہونے پر عماد وسیم کا ردِعمل سامنے آگیا۔
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ کی نیلامی کے بعد میدان میں اپنی کارکردگی سے بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ‘ان سولڈ’ کھلاڑیوں کی فہرست سے منتخب کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عماد وسیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "ایک ٹیم نے مجھ پر بھروسہ کیا، شکریہ اسلام آباد یونائیٹڈ۔
Most didn’t bid ignoring what I can do. One team believed, thank u @IsbUnited …
This auction sparked a fire inside me
I’ve always proved my worth, and I will prove it again. Every run, every wicket, every game… I’ll show on the field why I was worth the pick. Watch closely the…— Imad Wasim (@simadwasim) February 11, 2026
عماد وسیم نے کہا کہ اس نیلامی نے میرے اندر ایک آگ لگا دی ہے، میں نے ہمیشہ اپنی اہمیت ثابت کی ہے اور ایک بار پھر ایسا ہی کروں گا، میرا ہر رن، ہر وکٹ اور ہر میچ میدان میں بتائے گا کہ میرا انتخاب کیوں درست تھا۔
واضح رہے کہ 37 سالہ عماد وسیم کی ابتدائی بنیادی بڈ 4.2 کروڑ روپے مقرر تھی لیکن ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں کے پہلے راؤنڈ میں کوئی خریدار نہ مل سکا، جس کے بعد انہیں ‘ان سولڈ’ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2.2 کروڑ روپے میں حاصل کیا۔
عماد وسیم 2016 سے 2022 تک کراچی کنگز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 2023 سے وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے۔ انہوں نے اپنے پی ایس ایل کیریئر کے 101 میچوں میں 1293 رنز بنائے اور 77 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 کی یہ تاریخی نیلامی بدھ کے روز لاہور میں ہوئی، جہاں تمام 8 فرنچائزز نے 26 مارچ سے 3 مئی تک ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دی۔
اس بار ڈرافٹ سسٹم کو ختم کر کے پہلی بار نیلامی کا طریقہ اپنایا گیا ہے۔ لیگ میں دو نئی ٹیموں، سیالکوٹ اسٹالینز اور حیدرآباد ہوسٹن کنگز مین کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ پرانی ٹیموں کو صرف 4 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


