منگل, جون 9, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (25 مارچ 2026): پی ایس ایل شروع ہونے میں ایک دن باقی ہے لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز کراچی کنگزنے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔

پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے آغاز میں اب ایک دن سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ ایونٹ کے آغاز سے قبل لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔

کراچی کنگز نے لیگ میں پہلی بار شرکت کرنے والی ٹیم راولپنڈیز کے خلاف پریکٹس میچ میں خامیوں کو دور کیا۔ کھلاڑی وارم ہوئے، بلے بازوں نے ہاتھ کھولے اور بولرز نے اپنی رفتار اور گیندوں کی کاٹ کا جائزہ لیا۔

اس پریکٹس میچ میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں نے خوب جان لگائی۔ حریفوں کو کیسے ڈھیر کرنا ہے، اس کی حکمت عملی بھی بنائی۔

فاسٹ بولر میر حمزہ نے ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پی ایس ایل کے گیارھویں ایڈیشن میں بھی کراچی کنگز کی قیادت آسٹریلوی لیجنڈ بیٹر ڈیوڈ وارنر کریں گے۔ انگلش آل راؤنڈر معین علی، جنوبی افریقی اوپنر ریزا ہینڈرکس اور یو اے ای کے محمد وسیم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

کراچی کنگز ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز جمعہ کو کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

Image

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں