ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

حیدرآباد کنگزمین کی پہلی کامیابی، کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 11 کے 20ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 189 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

عرفان نیازی نے 29 اور حسان خان نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کپتان مارنس لبوشین 26 اور معاذ صداقت 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

عثمان خان 13 گیندوں پر 27 رنز بنا کر عباس آفریدی کا نشانہ بنے، صائم ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

گلین میکسویل کو 2 رنز پر عباس آفریدی نے آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں نے آؤٹ کیا، حسن علی، خوشدل شاہ اور ایڈم زیمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے اور کنگزمین کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نوجوان سعد بیگ 37 گیندوں پر 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان معین علی نے 16 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، اعظم خان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

محمد وسیم 25 رنز بناسکے، سلمان علی آغا 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

کنگزمین کی جانب سے حنین شاہ نے 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد علی نے 2 اور کپتان مارنس لبوشین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اس سے قبل حیدرآباد کنگزمین نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ ٹیم میں اسٹار آل راؤنڈر مارنس لبوشین کو شامل کیا ہے جبکہ صائم ایوب کی واپسی ہوئی ہے۔

کنگز کے قائمقام کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر آج کا میچ نہیں کھیل رہے وہ کمر کی تکلیف کی وجہ سے آرام کررہے ہیں۔ ان کی جگہ ریزا ہینڈرکس کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حسن علی کی واپسی ہوئی ہے اور احسان اللہ بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

واضح رہے کہ کراچی کنگز کو اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں 159 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

حیدرآباد کنگزمین ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیل کر فتح کی منتظر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں