پی ایس ایل کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 151 رنز کا ہدف 2 وکٹ نقصان کے 15.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔
سمیر منہاس نے 36 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی، محمد فائق 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیون کونوے 53 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، شاداب خان نے برق رفتار 31 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔
View this post on Instagram
ریزا ہینڈرکس 51 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، اعظم خان نے 29 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی، جیسن روئے 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
سلمان علی آغا 4 اور سعد بیگ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور ریزا ہینڈرکس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف اور محمد حسنین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے معین علی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
معین علی کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر آج کا میچ نہیں کھیل رہے وہ اگلے میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
View this post on Instagram
شاداب خان کا کہنا تھا کہ میری واپسی ہوئی ہے اور محمد حسنین ٹیم کے لیے ڈیبیو کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار تیسری کامیابی حاصل کی ہے جبکہ راولپنڈیز مسلسل چھ میچز ہار چکے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


