پی ایس ایل 11 کے 32ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 183 رنز کا ہدف 18.5 میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کوشل مینڈس نے 80 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، فرحان یوسف کی 58 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کپتان بابر اعظم 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیمز ونس 16 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے، ایرون ہارڈی 5 رنز بناسکے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ہیں پشاور زلمی کو 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جیسن رائے نے 85 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، اعظم خان 35 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔
کپتان ڈیوڈ وارنر کو علی رضا نے 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، سلمان علی آغا 12 اور ریزا ہینڈرکس 13 رنز بناسکے۔
پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے ہیٹ ٹرک کی اور میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ باسط علی، آرون ہارڈی اور افتخار احمد نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


