پی ایس ایل 11 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 182 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔
شامل حسین کی 24 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان سعود شکیل 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
رائلی روسو کو 25 رنز پر حسن علی نے بولڈ کیا، میک ڈرمیٹ بھی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حسن نواز نے 24 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔
خواجہ نافع 3 رنز بنا کر ایڈم زمپا کا نشانہ بنے، ٹام کرن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سلمان علی آغا، ایڈم زیمپا اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا تھا۔
معین علی نے 29 گیندوں پر 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، کپتان ڈیوڈ وارنر 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
View this post on Instagram
سعد بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان علی آغا 22 رنز بناسکے، وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 14 اور خوشدل شاہ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد دانیال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، الزاری جوزف نے دو وکٹیں حاصل کیں، عثمان طارق اور ابرار احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
View this post on Instagram
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر ڈیوڈ وارنر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
سعود شکیل کا کہنا تھا کہ اوس پڑے گی اس لیے پہلے فیلڈنگ کررہے ہیں، ٹیم میں ابرار احمد اور عثمان طارق دونوں کھیل رہے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی قیادت جاری رکھنے پر بہت خوش ہوں، امید ہے اس بار پہلے سے بھی اچھا پرفارم کریں گے۔
آل راؤنڈر معین علی کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں زبردست آل راؤنڈرز ہیں، ہماری ٹیم میں پاکستان کے ٹی 20 کپتان سلمان آغا بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو باآسانی 69 رنز سے شکست دی تھی۔



