جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

’کراچی کنگز کا مڈل آرڈر پہلے سے زیادہ مضبوط ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کا کہنا ہے کہ ہمارا مڈل آرڈر پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔

پی ایس ایل 11 کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیزن میں بھی ٹاپ فور میں جگہ بنائی اس بار مزید بہتر نتائج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان علی آغا اور معین علی کے آنے سے مڈل آرڈر مضبوط ہے، تمام ٹیمیں متوازن لگ رہی ہیں مقابلہ سخت ہونے کی توقع ہے۔

یہ پڑھیں: پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

فیلڈنگ کوچ نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر اس عمر میں بھی انتہائی فٹ ہیں، انہوں نے سب کو رننگ بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز فاسٹ بولر میر حمزہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت اپنی فرنچائز کے لیے کھیلنے پر مکمل توجہ مرکوز کیا ہوا ہوں اور کوشش ہے کہ بہترین کارکردگی پیش کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگ میں دو نئی ٹیموں کے اضافے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور مقابلہ مزید سخت ہو جائے گا، جبکہ موسم کا میچز پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کی ٹیم اپنا پہلا میچ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں