پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 کے کراچی میں منعقدہ میچوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
کراچی میں پی ایس ایل 11 کا انعقاد کے حوالے سے کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ تمام میچز حکومت پاکستان کی قومی کفایت شعاری پالیسی کے مطابق منعقد ہوں گے۔
اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسی کو میچ اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ میڈیا کو کوریج کی اجازت ہو گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی سیکورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کمشنر کو تفصیلی بریفننگ دی۔
پیر محمد شاہ ڈی آئی جی ٹریفک نے شرکا اجلاس کو بتایا کہ ٹریفک اور پارکنگ کے انتظامات کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی نصرللہ عباسی نے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات اور پی بی سے کے نمائندے ارشد خان نے میچز کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا ۔
یہ فیصلہ کیا گیا کہ فائر بریگیڈ اور ہیلتھ یونٹس معمول کے مطابق موجود رہیں گے۔
کراچی میں پی ایس ایل 26 مارچ سے شروع ہو گا۔ جی ایم نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان کے مطابق کراچی میں ایکس21 میچز ہوں گے اور پانچ میچز دن میں اور رات میں ہوں گے، دن کے میچز دو بجکر تیس منٹ پر جبکہ رات کے میچز سات بجے شروع ہو ں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



