ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

گلیڈی ایٹرز اور قلندرز کی ٹیموں کی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 11 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں نے کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آرام کے دن ٹیموں کی مختلف مصروفیات رہیں کوئی ٹیم پہنچی ساحل تو کسی نے کھیلا پیڈل اور قلندرز، گلیڈی ایٹرز نے کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی۔

ایونٹ میں کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوگا۔

پنڈی کے کھلاڑیوں نے پیڈل کھیلا، ری سیٹ اور ری فریش ہونے ساحل پر بھی پہنچے۔

حیدرآباد کنگزمین نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، کپتان مارنس لبوشین نے بلٹ پروف جیکٹ پہن کر تصویر بنوائی۔

کوئٹہ اور لاہور کی ٹیموں نے کینسر کو مات دینے والے بہادر بچوں کے ساتھ دن گزارا ہے۔ کراچی کنگز کے کھلاڑی پینٹر بن گئے اور مصوری کے جوہر دکھائے۔

کنگز نے پلیئرز نے پش اپ چیلنج کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں