ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 135 رنز کا ہدف باآسانی 17ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

ابتدائی دو وکٹیں 11 رنز پر گرنے کے بعد رائلی روسو اور حسن نواز نے شاندار شرکت قائم کرکے ٹیم میں جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رائلی روسو نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حسن نواز 32 گیندوں پر 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دنیش چندی مل ایک رن بناسکے، شامل حسین 0 اور کپتان سعود شکیل بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا تھا۔

حسیب اللہ خان 33 رنز رائیگاں گئے، فخر زمان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اسامہ میر نے 7 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

عبداللہ شفیق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سکندر رضا 15، ڈینئل سیمز 12 رنز بناسکے، اسالنکا 6۔ محمد نعیم 4، محمد فاروق 2، شاہین اور حارث صفر پر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جہانداد خان اور عثمان طارق نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، الزاری جوزف نے دو وکٹیں حاصل کیں، ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے سعود شکیل الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں