لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو باآسانی 32 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل 11 سے باہر کردیا۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 211 رنز کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں9 وکٹ پر 178 رنز بناسکی۔
View this post on Instagram
یاسر خان کے 58 رنز رائیگاں گئے، سعد مسعود 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، راولپنڈیز کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
View this post on Instagram
کپتان محمد رضوان9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاہ زیب خان نے 7 رنز بنائے، ڈیرل مچل 11 اور سیم بلنگز 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
View this post on Instagram
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈینئل سیمز اور سکندر رضا ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
View this post on Instagram
فخر زمان نے 54 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
محمد فاروق 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، عبداللہ شفیق 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سکندر رضا بغیر کوئی رن بنائے رضا اللہ کا نشانہ بنے، آصف علی نے 14 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر اور رضا اللہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،
View this post on Instagram
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
View this post on Instagram
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


