بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں سلطانز کے 208 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کنگز کے بلے بازوں سے بھرپور مزاحمت کی تاہم وہ جیت کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئے۔

کنگز کی ٹیم 196 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس میں ریزاہینڈرکس کے 49 اور عباس آفریدی کے 34رنز شامل تھے جب کہ سلطانز کی جانب سے عرفات منہاس سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 32رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔سلطانز کا آغاز مایوس کن رہا جب دوسرے اوور کی تیسری گیند پر خوشدل شاہ نے اسٹیو اسمتھ کو صفر پر آؤٹ کر کے کراچی کنگز کو بڑی کامیابی دلائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اس کے بعد اویس ظفر اور جوش فلپ نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کا اسکور 50 سے اوپر لے گئے۔ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت قائم ہوئی، تاہم خوشدل شاہ نے ایک بار پھر وار کرتے ہوئے جوش فلپ کو آؤٹ کر دیا جنہوں نے 23 گیندوں پر 44 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

شان مسعود نے کریز پر آکر اویس ظفر کا ساتھ دیا اور ٹیم کا اسکور 100 کے پار پہنچایا۔ خوشدل شاہ نے اپنی بہترین فارم برقرار رکھتے ہوئے اویس ظفر کو بھی پویلین کی راہ دکھائی، جنہوں نے 36 رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں معین علی نے شان مسعود کو 46 رنز پر آؤٹ کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔

کپتان ایشٹن ٹرنر 11 اور عرفات منہاس 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسن علی اور ایڈم زیمپا نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد نواز 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

آخری اوور میں محمد عمران نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ٹیم کا اسکور 200 سے اوپر پہنچا دیا۔ وہ 8 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ محمد وسیم نے 7 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ 35 رنز دے کر 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں باؤلر رہے، معین علی نے دو جبکہ حسن علی اور ایڈم زیمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں