پی ایس ایل 11 کے 33ویں میچ میں عثمان خان کی سنچری کی بدولت حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 214 رنز کا ہدف تین گیندیں قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
عثمان خان نے 47 گیندوں پر 101 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے، کپتان مارنس لبوشین 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
حسان خان نے آخر میں 6 گیندوں پر 24 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، صائم ایوب 5 اور گلین میکسویل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 214 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اسٹیو اسمتھ کی 50 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز رائیگاں گئی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
صاحبزادہ فرحان 66 رنز بھی کام نہ آسکے، جوش فلیپی نے 19 رنز بنائے، شان مسعود ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے عاکف جاوید نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد علی، حنین شاہ، حسان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے ایشٹن ٹرنر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یہ پڑھیں: پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 183 رنز کا ہدف 18.5 میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
کوشل مینڈس نے 80 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، فرحان یوسف کی 58 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کپتان بابر اعظم 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیمز ونس 16 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے، ایرون ہارڈی 5 رنز بناسکے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


