جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

مستفیض الرحمان پی ایس ایل 11 میں کس ٹیم کا حصہ بن گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (6 نومبر 2026): سیاسی بنیاد پر بھارتی لیگ آئی پی ایل سے باہر کیے گئے بنگلہ دیشی پلیئر مستفیض الرحمان پی ایس ایل 11 کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

پاکستان سپر لیگ کی تین بار کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز نے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو براہ راست سائن کر کے اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔

لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں سائن کیا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان سوشل میڈیا ایپ ایکس پر آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے مستفیض الرحمان کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں سائن کیا ہے۔

بنگلہ دیشی پیسر اس سے قبل 2016 اور 2018 کے ایڈیشنز میں بھی لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مستفیض الرحمان کو سیاسی بنیادوں پر آئی پی ایل سے نکالے جانے کے بعد یہ معاملہ اتنا سنگین ہوا کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔

آئی سی سی کے اس جانبدارانہ اور غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف پاکستان حکومت نے بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہونے کا فیصلہ کیا اور میگا ایونٹ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کا ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں