ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11 کا نیا اور منفرد لوگو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (5 مارچ 2026): پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے نیا اور منفرد لوگو جاری کر دیا گیا ہے جس میں پہلی بار قومی زبان استعمال کی گئی ہے۔

دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کا 11 واں ایڈیشن رواں ماہ سے شروع ہو رہا ہے۔ اس ایڈیشن کے لیے نیا اور منفرد لوگو جاری کر دیا گیا ہے۔

---اسکرین گریب

پی ایس ایل کے ایکس آفیشل اکاؤٹ پر جاری اس لوگو میں پہلی بار قومی زبان اردو کا استعمال کیا گیا ہے اور 11 کے ہندسے کو اردو میں گیارہ خوبصورت خط میں لکھا گیا ہے۔

 

شائقین کرکٹ اس لوگو میں قومی زبان اردو کے استعمال کو سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے لاہور میں ہوگا۔ جس میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب لاہور میں اور پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور اور نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میٰں کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں