منگل, جون 9, 2026
اشتہار

’’11 ہونے والا ہے، اعلیٰ ہونے والا ہے‘‘ پی ایس ایل کا جوش بڑھاتا نیا پرومو جاری (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (24 مارچ 2026): پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن شروع ہونے میں صرف دو روز باقی رہ گئے ہیں اس حوالے سے جوش بڑھاتا نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔

دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز میں دو دن باقی رہ گئے ہیں اور شائقین بے چینی سے پی ایس ایل شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے گیارھویں سیزن کے لیے رائیولریز (دیرینہ رقابت) پر ایک نیا اور جوش بڑھاتا ولولہ انگیز پرومو جاری کیا گیا ہے۔

اس پرومو کا آغاز ’’11 ہونے والا ہے۔۔۔۔ اور اعلیٰ ہونے والا ہے‘‘ ’’پی ایس ایل کا ہر موومنٹ ہے وائرل ہونے والا‘‘ کے مصرعہ سے ہوتا ہے اور کرکٹ کے دیوانے اس پر رقصاں نظر آتے ہیں۔

اس پرومو میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کا ذکر دلچسپ انداز میں کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ نئی ٹیموں کےاضافے سے رقابتوں میں بھی آئے گی نئی جان۔

مثلاً

’’بابر کی ڈرائیو، عامر کی فائٹ، راولپنڈی ورسز اسلام آباد ہوگا ٹائٹ، مطلب پنڈی بوائز اور برگرز کی فائٹ۔‘‘

’’ہلا دیں گے میدان کراچی اور حیہدرآباد کے لڑکے، جیسے کراچی کی سڑکوں کے جھٹکے۔‘‘

صارفین اس پرومو کو بے حد سراہ رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں