پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں میچز کیلئے نیا قانون متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(27 مارچ 2026): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیے میچز کے قوانین میں ایک اہم تبدیلی متعارف کرا دی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے نیا قانون متعارف کرادی گئی ہے، نئے قانون کے تحت اب ہر میچ سے قبل کپتان میچ ریفری کو دو الگ الگ ‘پلیئنگ الیون’ کی فہرستیں جمع کرانے کا مجاز ہوگا۔

قواعد کے مطابق ہر پلیئنگ الیون شیٹ میں میدان میں اترنے والے 11 کھلاڑیوں اور 4 متبادل کھلاڑیوں کے نام درج کرنا ضروری ہوگا۔ ٹاس ہونے کے بعد، ہر کپتان حالات اور ٹاس کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان دو میں سے کسی ایک موزوں ٹیم کا انتخاب کرے گا اور اس پر اپنے دستخط ثبت کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک بار حتمی پلیئنگ الیون جمع کرائے جانے کے بعد اس میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس نئے قانون کا مقصد کھیل میں مزید حکمت عملی لانا اور کپتانوں کو ٹاس کے نتائج کے مطابق بہتر ٹیم کمبی نیشن بنانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں