ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کوئٹہ کو باآسانی ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے شاندار فتح حاصل کر لی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں زلمی نے کوئٹہ کو 118 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ زلمی کے سامنے کوئٹہ کی ایک نہ چلی۔۔ پہلے بولرز نے مار کھائی پھر بیٹنگ لائن ناکام ہو گئی۔

زلمی کے 256 رنز کے بڑے ہدف کے سامنے کوئٹہ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ زلمی کا کوئی بیٹر جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔ بیون جیکبس نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔

کپتان سعود شکیل 19، شمائل حسین 21، چندیمل 19 رنز بنا سکے جب کہ رائلی روسو بغیر کھاتہ کھولے صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت 255 رنز کا بڑا ٹوٹل بنایا۔  زلمی کے کپتان بابراعظم نے اننگز کی آخری بال پر سنچری بنائی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔

یہ ان کے پی ایس ایل کیئریر کی تیسری سنچری ہے۔

بابراعظم کی شاندار سنچری اور کوشال مینڈس کی 83 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت زلمی نے رواں سیزن کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی بنایا۔ زلمی نے مقررہ اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے جس میں ایرون ہارڈی کے 26، محمد حارث کے 16 اور فرحان یوسف کے 19 رنز شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کوئی بولر خاطرخواہ کارکردی نہ دکھا سکا، عثمان طارق، ابرار احمد اور الزاری جوزف نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں