سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کا امتحان اب شروع ہوگا۔
پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا امتحان اب شروع ہوگا کیونکہ بنگلادیش کے کھلاڑی واپس چلے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل تک کے میچز میں پشاور ٹاپ پر ہے ان کے بولرز نے شاندار بولنگ کی ان کی مینجمنٹ کو کریڈٹ جاتا ہے، اب ان کا امتحان ہوگا کیونکہ بنگلادیش کے دونوں فاسٹ بولرز چلے جائیں گے۔
باسط علی نے کہا کہ بیٹنگ میں حارث بہت اچھا کھیلا، بابر سلو کھیلا لیکن کپتانی اچھی کری، مینڈس کے بارے میں بات کرنا فضول ہے کیونکہ اس کی فارم ٹاپ پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرحان یوسف اچھا کھیلا، بریسیول اچھا پرفارم کرتا ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ جوش فلپس، ایشٹن ٹرنر شاندار کھیلتے ہیں، شان مسعود نے بہت ڈیولپ کیا ہے، ایک بڑی اننگز مطلب 60 سے 70 کھیل لیتے تو میچ آخر تک جاتا، مجھے لگتا ہے کہ ان دونوں کا فائنل ہونا چاہیے۔
کامران اکمل نے کہا کہ سفیان مقیم نے جو اوور کیا اس کے بعد ملتان سلطانز کے ہاتھ سے میچ نکل گیا، دونوں ٹیمیں بہت ہی زبردست کھیل رہی ہیں، مجھے نہیں لگتا زلمی کو کوئی دوسری ٹیم ہرا سکے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


