(11 فروری 2026): پشاور زلمی نے ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کرنے والے سابق کرکٹر کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے لیے اوٹس گبسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے اور اس کا اعلان فرنچائز نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کیا ہے۔
56 سالہ اوٹس گبسن انٹرنیشنل کرکٹ میں کوچنگ کا بڑا تجربہ رکھتے ہیں اور ماضی میں وہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز جیسی اعلیٰ معیار کی ٹیموں کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ انگلش کاؤنٹی میں یارکشائر کے علاوہ مشہور کرکٹ لیگز بی پی ایل، دی ہنڈریڈز اور دیگر لیگز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ اوٹس گبسن کا تجربہ ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


