بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 11 کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیا جانے والا 146 رنز کا 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

حنین شاہ آخری اوور میں 10 رنز کا دفاع نہ کرسکے۔

کپتان بابر اعظم 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کوشل مینڈس نے 27 اور مائیکل بریسویل نے 25 رنز بنائے۔

صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسان خان، حنین شاہ اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 حیدرآباد کنگزمین نے 18.2 اوورز میں145 رنز پر آؤٹ ہوئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کوشل پریراکی 35 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز رائیگاں‌ گئی، مارنس لبوشین 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اوپنر معاذ صداقت 17 اور صائم ایوب 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شرجیل خان کو 2 رنر پر افتخار احمد نے بولڈ کیا، عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور افتخار احمد نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے مارنس لبوشین الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ رات میں ڈیو فیکٹر ہوتا ہے اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے اور کراچی میں پہلا میچ ہے تو دیکھنا چاہ رہے ہیں کہ پچ کی کنڈیشن کیسی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

مارس لبوشین کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیل کر آج کے میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

پوائنٹس ٹیبل پر حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے اور انہیں تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم دو میچز کھیل کر تین پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں