جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل 11 کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو باآسانی 76 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 174 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کوشل مینڈس کو 74 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فخر زمان اور عبداللہ شفیق 21، 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونتھ ویلالاگے نے 20 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے مائیکل بریسیویل اور سفیان میقم نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ناہید رانا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا تھا، زلمی کی جانب سے مینڈس 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 43 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی اسکور میں اہم حصہ ڈالا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مستفیض الرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اب لاہور قلندرز کو میچ جیتنے کے لیے مقررہ اوورز میں 174 رنز درکار ہیں۔

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

اس کے علاوہ اس میچ میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں 4 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کرلیا۔

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 3 مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 105 میچز کھیلے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں