پی ایس ایل کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بناسکی۔
شان مسعود 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، جوش فلپس نے 32 اور اسٹیو اسمتھ نے 31 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 17 رنز بنا کر افتخار احمد کا نشانہ بنے۔
کپتان ایشٹن ٹرنر 20 اور عرفات منہاس 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، افتخار احمد اور ناہید رانا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت تھی، پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو 197 رنز کا ہدف دیا۔
کوشل مینڈس نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
View this post on Instagram
محمد حارث نے 17 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی، فرحان یوسف 30 رنز بنا کر محمد وسیم کا نشانہ بنے، مائیکل بریسویل 14 رنز بناسکے۔
View this post on Instagram
ملتان سلطانز کی جانب سے پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


