پی ایس ایل 11 کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 155 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
View this post on Instagram
بابر اعظم نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد حارث 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کوشال مینڈس 21 اور ایرون ہارڈی نے 18 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے الزاری جوزف اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا تھا۔
View this post on Instagram
حسن نواز 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، رائلی روسو نے 26 رنز بنائے، خواجہ نافع 20 رنز بنا کر سفیان مقیم کا نشانہ بنے۔ کپتان سعود شکیل 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، احسن علی 4، ٹام کرن 15 اور جہانداد خان 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد باسط نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر سعود شکیل الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے پاس ابرار احمد اور عثمان طارق اچھے اسپنر ہیں، ہمیشہ یہی کوشش کرتے ہیں کہ اچھی شروعات کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ناہید رانا اور شریف الاسلام کے جانے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
View this post on Instagram
سعود شکیل کا کہنا تھا کہ لگتا یہی ہے کہ پچ تھوڑی سلو ہوگی، پشاور کے کچھ کھلاڑی واپس گئے ہیں تو انہیں اپنا کمبینیشن دوبارہ بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شامل حسین، الزاری جوزف اور احسان علی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں، جانتے ہیں پشاور کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے لیکن مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


