پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا پلیئر آکشن 11فروری کو منعقد ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پلیئرز آکشن کےلیے کھلاڑیوں کی بیس پرائز کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ٹاپ کیٹیگری کی بیس پرائس 4کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ دوسری کیٹیگری کی بیس پرائس 2کروڑ 20 لاکھ روپے ہو گی۔
تیسری کیٹیگری کی بیس پرائس ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہو گی جب کہ چوتھی کیٹیگری کی بیس پرائس 60لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
ایک فرنچائز کا کم سےکم 16 اور زیادہ سے زیادہ 20کھلاڑیوں کا اسکواڈ ہو گا جس میں 5سے7 غیرملکی کھلاڑی شامل کرنےکی اجازت ہو گی۔
پلئنگ الیون میں کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑی لازمی ہوں گے۔
علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر نے آکشن ورکشاپ کے خدوخال کے بارے بریف کیا جس کے دوران پلئیرز کے آکشن پراسیس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اسکواڈ تشکیل دینے کے قواعد و ضوابط کے بارے بھی بریف کیا گیا۔ فرنچائزڈ کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے آکشن پراسیس کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
فرنچائزڈ کے عہدیداروں، چیف فنانشل آفیسر پی سی بی، ڈائریکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ، کمرشل، میڈیا اور اعلی حکام نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


