پی ایس ایل 11 میں آج آرام کا دن ہے ایکشن کل دوبارہ لاہور سے شروع ہوگا۔
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں، پلے آف مرحلے کے تین اسپاٹس کے لیے 6 ٹیموں میں میچز کھیلے جائیں گے۔
فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے ملتان سلطانز کو 3 میں سے ایک جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں سے 2 میچ جیتنا لازمی ہیں۔
حیدرآباد کنگزمین، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کو اپنے بقیہ تمام میچز جیتنے ہوں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈٰ ایٹرز کے لیے مشکل صورت حال انہیں ناصرف میچز جیتنے ہیں بلکہ دوسروں کی ہار کا بھی انتظار کرنا ہوگا۔
View this post on Instagram
پشاور نے پلے آف مرحلے کے لیے پہلے ہی جگہ بنالی ہے جبکہ راولپنڈیز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 13وکٹیں سفیان مقیم نے حاصل کررکھی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر حسن علی ہیں اور ان کی وکٹوں کی تعداد 11 ہے۔
بیٹر میں کوشل مینڈس 401 رنز بنا کر ٹاپ پر ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز 288 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھاری مارجن سے شکست دی جبکہ کراچی کنگز کو ملتان سلطانز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


