کراچی: پی سی بی نے 28 اپریل کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوالیفائر میچ کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کر دیا۔
کوالیفائر کیلئے ای ٹکٹس ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk سے خریدے جا سکتے ہیں۔ ای ٹکٹس رکھنے والے فینز موبائل فون پر اسکیننگ یا پرنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کے ہر انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت صرف 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
فزیکل ٹکٹس چائنہ گراؤنڈ میں موجود ٹی سی ایس باکس آفس سے خریدے جا سکتے ہیں۔ پی ایس ایل کوالیفائر کےلیے ای ٹکٹس کی فروخت آج رات سےشروع ہو گی جب کہ میچ کے فزیکل ٹکٹس کل صبح سے خریدنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔
لاہور میں ہونے والے 29اپریل اور یکم مئی کے ایلیمنیٹرز کے ٹکٹس کی معلومات جلد دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل 11 پلے آف میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شائقین اسٹیڈیم آمد کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔
محسن نقوی نے کہا کہ چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں


