جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 11 کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

پی ایس ایل 11 کے لئے سعود شکیل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد ٹیم ڈائریکٹر اور معین خان ہیڈ کوچ کے عہدے پر برقرار ہیں۔ اقبال امام کو اسسٹنٹ کوچ اور وہاب ریاض کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

اعظم خان پاکستاں سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کی سابق چیمپئن پشاور زلمی نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر شرف الاسلام کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔

سوشل میڈیا پر پشاور زلمی کی جانب سے شرف الاسلام کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

زلمی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی آمد کے ساتھ یلو طوفان مزید مضبوط ہوگیا ہے۔

فخر زمان کا اپنی فٹنس سے متعلق تبصروں پر بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ شرف الاسلام 2021 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے تمام فارمیٹس میں بنگلادیش کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے 14، ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 59 ٹی 20 میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں