ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل 11 سے باہر کردیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 198 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی  ایٹرز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بناسکی۔

رائلی روسو کی 62 اور شامل حسین کی 53 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

کپتان سعود شکیل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسن نواز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، خواجہ نافع 12 رنز بناسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سکندر رضا، عبید شاہ، اسامہ میر اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے تھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اوپنر فخر زمان نے 103 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، انہوں نے 50 گیندوں پر 6 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

ہساسالنکا 31، ڈینئل سیمز 18 اور عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلیل احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بریٹ ہیمٹن اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں