پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

راولپنڈیز کی مسلسل پانچویں شکست، گلیڈی ایٹرز نے بھی ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز کی مسلسل پانچویں شکست ہوگئی، گلیڈی ایٹرز نے بھی 61 رنز سے ہرا دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم 17.3 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سعد مسعود 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیرل مچل 30 اور یاسر خان 22 رنز بناسکے، کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، عثمان خواجہ 7 رنز بناسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق، سعود شکیل اور جہانداد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور راولپنڈیز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔

رائلی روسو 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان سعود شکیل نے 42 رنز بنائے۔

حسن نواز نے 16 گیندوں پر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جہانداد خان نے 6 گیندوں پر 21 رنز اسکور کیے۔

راولپنڈیز کی جانب سے بین سیئرز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عامر نے دو اور مبصر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر سعود شکیل الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

راولپنڈیز کو ایونٹ میں پہلی جیت کی تلاش ہے، کوئٹہ نے چار میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے جبکہ راولپنڈیز کو چاروں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔

پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں پہلی بار مدمقابل آرہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں