جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

راولپنڈیز کو لگاتار 8ویں میچ میں بھی شکست، ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل کے 31ویں میچ میں راولپنڈیز کو لگاتار 8ویں میچ میں شکست ہوئی ہے، ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز کی جانب سے یا جانے والا 167 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 8 گیند پہلے ہی حاصل کرلیا۔

اسٹیو اسمتھ 31 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایشٹن ٹرنر 37، صاحبزادہ فرحان اور شادی مسعود نے 20، 20 رنز بنائے۔

راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سعد مسعود اور رضا اللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 راولپنڈیز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ڈیرل مچل 46 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ڈیان فوریسٹر نے 15 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز بھی کام نہ آسکی۔ سیم بلنگز نے 29 اور کپتان محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

یاسر خان 4 اور شاہ زیب خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

سلطانز کی جانب سے محمد عمران، وسیم جونیئر، عرفات منہاس اور پیٹر سڈل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

کول مکونکی کی جگہ بین سیئرز راولپنڈیز کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دی، فخر زمان کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ راولپنڈیز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے اور پی ایس ایل 11 سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔

کپتان محمد رضوان نے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اوپنر آتا ہوں میری ذمہ دار بنتی ہے کہ اچھا کھیلوں لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا میری بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں