لاہور (27 جنوری 2026) پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں سیزن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔
دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں سیزن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سوشل میڈیا (ایکس) اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ لیگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے، جو 3 فروری 2026 تک جاری رہے گی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پہ جاری پیغام کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آئندہ ماہ کی 3 تاریخ تک جاری رہے گی۔
Foreign Player Registration for HBL PSL is now live
Closing Date: 03 February 2026#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/tzGf8M6MPJ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2026
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بجائے نیلامی ہوگی جس کی تاریخ 11 فروری مقرر کی گئی ہے۔
پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان
نیلامی کے لیے کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 11: نئی ٹیم ’’سیالکوٹ‘‘ کا مکمل نام کیا ہوگا؟ پردہ ہٹ گیا
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جس میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گے۔ نئے سیزن سے دو نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ پاکستان سپر لیگ میں اپنا سفر شروع کریں گی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 میں 39 دن میں 44 میچ کھیلے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 28 میچز ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 8 ٹیموں کو 4-4 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سپر فور مرحلے میں ہر ٹیم 3-3 میچ کھیلے گی، سپر فور مرحلے میں 12 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں گروپس کی 2 ٹاپ ٹیمیں پلے آف کھیلیں گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


