بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (10 مارچ 2026): پاکستان پریمیئر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 11 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 11 میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے دو نئی ٹیمیں حیدر آباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ شامل ہیں۔

پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے، فیصل آباد اور پشاور پہلی بار میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا نیا اور منفرد لوگو جاری

ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے اور ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول ہیں، فیصل آباد میں پہلی بار 7 میچز کھیلے جائیں گے، پشاور کے کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا۔

اسی طرح، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چار میچز اور تمام میچز میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوگی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے 6 میچز شیڈول ہیں، لیگ میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں