جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نیویارک میں روڈشو کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تاریخی 11 واں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس اگلے سال 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔

محسن نقوی نے پی ایس ایل روڈ شو میں پینل ڈسکشن کے دوران تاریخ کا اعلان کیا جس میں چھ موجودہ قومی کرکٹرز شان مسعود، سلمان علی آغا، صائم ایوب، سعود شکیل، فہیم اشرف اور ابرار احمد کے علاوہ لیجنڈز وسیم اکرم اور رمیز رضا نے شرکت کی۔

چیئرمین نے بتایا کہ اس سال پی ایس ایل کے میچ فیصل آباد میں بھی کھیلےجائیں گے جب کہ پی ایس ایل کا اگلا روڈ شو پاکستان میں بیس دسمبر کو ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد کراچی اسٹیڈیم کا بقیہ حصہ گرا کر تعمیراتی کام شروع کریں گے اور کراچی کا اسٹیڈیم لاہور سے بھی اچھا ہو گا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے نیلامی کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب یہ نیلامی 22 دسمبر 2025 کو منعقد کی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کے پیش نظر بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں