اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو کتنے کروڑ میں سائن کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے 11ہویں ایڈیشن میں آغاز سے قبل ہی تاریخ رقم ہوگئی، آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن کر سامنے آئے۔

رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

فرنچائز کی جانب سے اس معاہدے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا، جس کے ساتھ ہی اس بات کی تصدیق بھی ہو گئی کہ اسٹیو اسمتھ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے میں سائن کرلیا، جس کے بعد وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بننے میں کامیاب ہوگئے۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل 11 کے لیے ری ٹین کیے گئے کھلاڑیوں کے معاوضوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ پشاور زلمی نے بابر اعظم، لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو 7، 7 کروڑ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

پی ایس ایل 11، معروف افغان کرکٹر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

یاد رہے کہ اس سیزن میں پی ایس ایل کے پلیئرز سلیکشن سسٹم میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ روایتی ڈرافٹ سسٹم کے بجائے اب نیلامی ماڈل متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت فرنچائزز ہر کیٹیگری سے صرف ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں