جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

’پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی، نام ’ان فنیٹی‘ رکھا گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے جبکہ ٹرافی کا نام ’ان فنیٹی‘ رکھا گیا ہے۔

سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل کا ایک نیا دور شروع ہوچکا ہے، مین اسپانسر نے مزید دو سال کے لیے معاہدہ کیا ہے، پانچ فرنچائز نے 10 سال معاہدے کو توسیع دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک فیملی کی طرح ہے اور صرف لڑائی ٹرافی پر ہوتی ہے، اس سال 8 ٹیموں کے درمیان ٹرافی کی جنگ ہوگی۔

سلمان نصیر نے بتایا کہ پی ایس ایل 11 کی ٹرافی نایاب انداز سے تیار کی گئی ہے، ٹرافی میں ٹیموں کے رنگ جیمز اسٹون کی صورت میں دکھائی دیں گے۔

سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ گولڈ سلور کاپر پہلی بار ٹرافی کی تیاری میں استعمال کیا گیا ہے، مختلف ممالک سے جیمز اسٹونز کو اکٹھا کرکے ٹرافی کی خوبصورتی بڑھائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 11 کے شیڈول کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا جس کے مطابق 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 11 میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے دو نئی ٹیمیں حیدر آباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ شامل ہیں۔

پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے، فیصل آباد اور پشاور پہلی بار میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں