کراچی(11 اپریل 2026): پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن میں آج دو اہم مقابلے شیڈول ہیں۔
پہلے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں دوپہر 2:30 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ بابر اعظم پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق لاہور قلندرز اس وقت چھٹے جبکہ پشاور زلمی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔دن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگز مین کی ٹیمیں رات 7:00 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی ہی میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔
پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز چوتھے جبکہ حیدرآباد کنگز مین ساتویں نمبر پر ہے۔کرکٹ شائقین آج بھرپور ایکشن کی توقع کر رہے ہیں کیونکہ تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ کے اسٹینڈنگز میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


