اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11، آج مزید دو اہم میچوں کا فیصلہ ہو گا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 11 میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پہلا میچ حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈیز جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پی ایس ایل 11 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

آج لیگ کے شیڈول کے مطابق پہلے میچ میں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈیز کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔

حیدرآباد کنگز مین کو مایہ ناز بلے باز مارنس لبوشین لیڈ کریں گیجبکہ راولپنڈیزکو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

اسی طرح دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اسی مقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز کی ٹیم آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان لیڈ کریں گے۔

سفیان مقیم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم،لاہور میں کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں