جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

پی ایس ایل پہلا کوالیفائر: زلمی کے ہیڈ کوچ نے شکست کی وجہ کس کو قرار دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو ہرا دیا زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی شکست کی وجہ کم رنز کرنا قرار دے دیا۔

پی ایس ایل 9 کے گزشتہ روز کھیلے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چوتھی بار پی ایس ایل فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 146 رنز بنائے تھے جب کہ سلطانز نے تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے شکست کی وجہ کم کرنا قرار دیا اور کہا کہ اس پچ پر ہم نے 20 رنز کم بنائے تاہم بولرز نے کم ہدف کے باوجود اچھا مقابلہ کیا بالخصوص مہران ممتاز نے پاور پلے میں اچھی بولنگ کی۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ وہ آج کے میچ کو فراموش کر کے اگلے میچ کی تیاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم عمدہ

واضح رہے کہ پہلے کوالیفائر میں شکست کے باوجود پشاور زلمی کے پاس فائنل میں جانے کا موقع موجود ہے۔

آج نیشنل اسٹیڈیم میں ایلیمنیٹر مقابلے میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹکرائیں گے۔ ناکام ٹیم خالی ہاتھ گھر جائے گی جب  کہ کامیاب ٹیم کل فائنل تک رسائی کے لیے پشاور زلمی کے مدمقابل ہوگی۔

دنیا میں پہلا ٹیسٹ میچ کن دو ممالک نے کھیلا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

پی ایس ایل 9 کا فائنل ملتان سلطانز اور کل کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم کے درمیان ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں