تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، اہم میچ بارش کی نذر

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کا گیارواں میچ بارش کے باعث نہ کھیلا جاسکا، ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کو 1 ، 1 پوائنٹ دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا گیارواں میچ شارجہ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث دونوں ٹیمیں گراؤنڈ میں ہی نہ آسکیں۔

طویل انتظار کے بعد امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا، علیم ڈار کا کہنا تھا کہ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کا مقابلہ ممکن نہیں ہے۔

کراچی کنگز کے صدر اور اہم کھلاڑی شاہد آفریدی کو انجری کے باعث آرام کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ اُن کی جگہ محمد عامر کو میدان میں اتارا گیا۔ عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سلطانز کی کپتانی شعیب ملک جبکہ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کررہے ہیں۔

عماد وسیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تو کیا تاہم مسلسل بارش نے دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میدان میں آنے کی اجازت نہیں دی، یوں یہ مقابلہ بارش کی نذر ہوا اور دونوں ٹیموں کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

 

اسکواڈ

کراچی کنگز: جوئی ڈین لے، خرم منظور، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بوپارا، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد عامر، عثمان شنواری اور ٹیمال ملز

ملتان سلطانز: احمد شہزاد، کمار سنگاکارا، صہیب مقصود، شعیب ملک، کیورن پولارڈ، ڈیرن براوؤ، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمران طاہر، جنید خان اور سیف بدر

پوائٹس ٹیبل

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،  کراچی کنگز نے اب تک لیگ کے 3 میچز کھیلے اور تینوں میں ہی شاندار کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ملتان سلطانز نے 3 میچز میں سے 2 میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


پی ایس ایل تھری : کراچی کنگزنے لاہورقلندر کو 27 رنز سے شکست دے دی


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 27 رنز سے شکست دی تھی۔ شاہد آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

 کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک تین میچز کھیلے اور تینوں میں ہی شاندار کارکردگی دکھا کر فتح اپنے نام کی کراچی کنگز کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوا تھا، اس ٹاکرے میں شاہد آفریدی نے سرفراز الیون کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز عمر امین کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑا  اور یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، میچ میں کراچی کنگز نے 19 رنز سے فتح حاصل کی۔

پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کا دوسرا مقابلہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سے ہوا تھا جس میں کنگز کے شیروں نے سیمی الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین تیسرا میچ گزشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں روی بوپارا کی شاندار ففٹی اور آفریدی کی تین وکٹوں لے کر ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلوائی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -